ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوٹل ویراٹ انٹر نیشنل میں آتشرزدگی ، 5ہلاک کئی جھلس کر شدید زخمی 

ہوٹل ویراٹ انٹر نیشنل میں آتشرزدگی ، 5ہلاک کئی جھلس کر شدید زخمی 

Wed, 20 Jun 2018 11:12:34    S.O. News Service

لکھنؤ 20جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل ویراٹ انٹرنیشنل میں منگل کی صبح لگی زبردست آگ میں اب تک ایک بچی اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں تین لوگوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ آگ کی وجہ سے ہوٹل مکمل طور پر جل کر خاک ہو گیا ہے۔ فی الحال راحت اور تحفظاتی عمل ختم ہو گیا ہے اور سبھی کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ویراٹ انٹرنیشنل میں لگی آگ نے بغل کے ایس ایس جی انٹرنیشنل ہوٹل کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ دونوں ہی ہوٹل پوری طرح سے جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ وہیں، پانچ سنگین طور پر جھلسے لوگوں میں سے ایک بچی، ایک خاتون اور تین دیگر کی ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ تین دیگر زخمیوں کی صورت حال بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ بچی کی شناخت مینل کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک دھماکے کے ساتھ ہوٹل میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپٹیں پورے ہوٹل کو اپنے حصار میں لے لیا یہ بھی بات سامنے آرہی ہے کہ ضوابط کو درکنار کر کے غیر قانونی طریقہ سے ہوٹل چل رہا تھا۔ واضح ہو کہ آتشزدگی کی وجہ کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا ہے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشرزدگی ہوئی ہے۔جس وقت آگ لگی اس وقت ہوٹل میں کئی لوگ موجود تھے۔ایس ایس پی دیپک کمار نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق تقریبا 5.30بجے ہوٹل سے دھواں نکلنے لگا۔ پولیس کو اطلاع تقریبا 6.15 بجے دی گئی۔ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی۔


Share: